ریحام کو اپنی طلاق کے پیچھے کالے جادو کا شبہ

گزشتہ دنوں چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور ریحام خان کے درمیان باضابطہ طلاق ہوئی


Monitoring Desk November 10, 2015
گزشتہ دنوں چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور ریحام خان کے درمیان باضابطہ طلاق ہوئی فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام کو اپنی طلاق کے پیچھے کالے جادو کا شبہ ہو گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پراپنے تازہ ترین پیغام میں کہا ہے کہ قرآن میں واضح ہے کہ شیطان نے میاں بیوی میں جدائی کے لیے کالا جادوسکھایا۔

واضح رہے کہ 30 اکتوبر کو تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے عمران خان اور یحام خان کی طلاق سے میڈیا کو آگاہ کیا تھا جب کہ رواں سال جنوری میں ہی دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور 9 ماہ 22 روز ساتھ رہنے کے بعد علیحدگی اختیار کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔