فلسطینیوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کیا جائے یہودی انتہا پسندوں کی ہرزہ سرائی
مزاحمت کاروں کو زندہ نہیں چھوڑا جائے، فلسطینیوں سے خطرات لاحق ہوتے ہیں، اپنی جانوں کے دفاع کیلیے ان پر حملے کرتے ہیں
ISLAMABAD:
اسرائیل میں حال ہی میں رائے عامہ کے 2 جائزوں میں یہودی انتہا پسندوں کی فلسطینیوں کے خلاف دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے جن کی بڑی تعداد نے بے گناہ فلسطینیوں کو ظالمانہ طریقے سے شہید کرنے کی حمایت کی۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 2 نے ایک سروے کرایا جس میں شرکت کرنیوالے 75 فیصد یہودی رائے دہندگان نے فلسطینیوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے کی حمایت کا اظہار کیا، 24 فیصد نے اس باب میں کوئی جواب نہیں دیا جبکہ صرف ایک فیصد یہودیوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔
اس سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ صہیونیوں کے دلوں میں فلسطینیوں سے کس درجے کی نفرت پائی جاتی ہے، سروے جائزے میں جب فلسطینیوں پر حملے کرنے والے یہودیوں کی عدالت میں پیشی کے بارے میں پوچھا گیا تو 55 فیصد کا کہنا تھا یہودیوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی ان پر فلسطینیوں کے قتل کے الزام میں مقدمات قائم ہونے چاہئیں جبکہ 39 فیصد نے اس کی حمایت کی اور 6 فیصد نے مخالفت کی۔