اداکارہ دیپکا پڈوکون کو شاہ رخ خان کے ساتھ فلموں میں نہ ہونے کا افسوس

شاہ رخ خان کی آنے والی فلم دل والے سپر ہٹ ہو گی،دیپیکا


ویب ڈیسک November 10, 2015
اداکار شا ہ رخ خان مجھے بہت پسند ہیں اسی طرح انہیں بھی میں پسند ہوں:دیپیاکا:فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی خوبرو اداکاری دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ ان کے اور شاہ رخ خان کے درمیان اچھی کیمسٹری ہے تاہم انہیں شا ہ رخ خان کے ساتھ فلموں میں نہ ہونے کا افسوس ہے.

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کا اپنی نئی آنے والی فلم "باجي راو مستانی" فلم میں مستانی کے پوسٹر کی ریلیز کے موقعے پراپنی اور شاہ رخ خان کی جوڑی کے حوالے سے بتایا کہ وہ شا ہ رخ اوران کے ساتھ فلموں میں کام کو بہت یاد کرتی ہیں،انہوں نے کہا کہ جیسے وہ اداکار مجھے بہت پسند ہیں اسی طرح انہیں بھی میں پسند ہوں اور ہمارے درمیان بہترین کمسٹری ہے جب کہ فلم کے سیٹس پرایک دوسرے کی یاد آتی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ خان ان کے ساتھ فلموں میں کام کے بعد جتنی بھی فلموں میں اداکاری کی ان میں انہیں خود کا نہ ہونا بہت برا لگا تاہم دیپیکا نے شاہ رخ کی اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شا ہ رخ خان کی فلموں کے لیے خوش بختی کی علامت ہیں اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم دل والے سپر ہٹ ہو گی جہاں ٹیم نے اتنی ہی محنت کی جتنی محنت ہم نے اپنی فلم باجی راؤ مستانی کے لیے کی ہے۔

واضح ر ہے کہ شا ہ رخ خان کی فلم "دل والے" اور دیپیکا کی "باجی راؤ مستانی" دونوں ہی ایک ہی تاریخ 18 دسمبر کو ریلیز ہورہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔