2017 میں ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی شہبازشریف

2013 کے مقابلے میں آج کاپاکستان ترقی اورخوشحالی کی جانب بڑھ رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے،شہبازشریف


ویب ڈیسک November 10, 2015
وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک درست سمت میں گامزن ہے،شہبازشریف فوٹو: فائل

PESHAWAR: وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے جب کہ 2017 میں ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کا مسلم لیگ ن کے منتخب نمایندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک درست سمت میں گامزن ہے جہاں ترقی تیزی سے ہورہی ہے،انہوں نے کہا کہ 2013 کے مقابلے میں آج کاپاکستان ترقی اورخوشحالی کی جانب بڑھ رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو پرامن اور ترقی یافتہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے جب کہ 2017 میں ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی جس سے بجلی کے بحران میں کمی واقع ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔