30لاکھ عازمین آج مناسک حج کی ادائیگی شروع کرینگے

22ہزارطبی،3500سیکیورٹی اہلکارتعینات،ایئرایمبولینس،ہارٹ سرجری کاانتظام


INP/staff Reporter October 24, 2012
مکہ مکرمہ:عازمین حج مسجد الحرام میں نماز عصر ادا کررہے ہیں، آج سے 30 لاکھ افراد مناسک حج کی ادائیگی شروع کریں گے۔ فوٹو: اے ایف پی

اسلامی تاریخ کے 1425ویں حج کے مناسک آج ( بدھ) سے شروع ہوں گے۔

دنیا بھرسے 30لاکھ سے زائدمسلمان مکہ سے6 کلومیٹر کے فاصلے پر وادی منیٰ میں خیموںکے شہرمیںگزشتہ رات سے ہی پہنچناشروع ہوگئے جہاں وہ آج ظہر،عصر،مغر ب اور عشاکی نمازیں ادا کریںگے۔سعودی حکومت نے حج کی ادائیگی کیلیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ خادم حرمین شریفین شاہ عبد اللہ حج انتظامات کی نگرانی کیلیے جدہ پہنچ گئے ہیں۔ انھوںنے تمام متعلقہ محکموں کوہدایت کی ہے کہ اللہ کے مہمانوں کی سہولت کیلیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔

منیٰ میںحاجیوںکومعلمین کے ذریعے خیمے الاٹ کردیے گئے ہیں۔شنا خت میں سہولت کیلیے پاکستانی حاجیوںکے کیمپ پرپاکستان کے جھنڈے لگادیے گئے ہیں اورمعاونت کیلیے پاکستانی حج مشن اورطبی عملے کے ارکان بھی گزشتہ رات منیٰ پہنچ گئے ۔ سیکیورٹی فورسز ، محکمہ صحت،ہلا ل احمر،شہری دفاع اوردیگر متعلقہ محکموں کے عملے نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔ مختلف مقامات پر22 ہزار افراد پرمشتمل طبی عملہ تعینات کردیا گیاہے ۔امراض قلب میں مبتلا مریضوں کی اوپن ہارٹ سرجری کابھی بندوبست کیاگیا ہے اورابھی تک 12مریضوں کے آپریشن کیے جاچکے ہیں۔

مناسک حج کے5 دنوںکیلیے مشاعرمقدسہ میں141 ہیلتھ سینٹربنائے گئے ہیں۔100 ایمبولینس تیاررکھی گئی ہیں۔ 5اسپتالوں میںانتظامات کیلیے 5 کروڑریال خرچ کیے گئے ہیں۔ساڑھے 3 ہزاراہلکاروں پر مشتمل انسداددہشت گردی کے خصوصی اسکواڈنے اپنی ذمے داریاںسنبھال لی ہیں۔یاد رہے کہ حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفات کل (جمعرات) اداکیا جائے گا،لاکھوںعازمین مناسک حج کی ادائیگی کیلیے (آج ) شام مکہ مکرمہ سے منی پہنچیں گے اور وہاں رات بسر کریں گے، رات منی میں قیام کے بعد عازمین حج میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں مسجدنمرہ میںخطبہ حج کے بعدظہراورعصرکی قصرنمازیںایک ساتھ اداکی جاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں