پاکستان اور بیلاروس کے درمیان 17 معاہدوں پر دستخط

معاہدوں میں صحت، کسٹم ،ٹیکنیکل، ثقافت، زراعت ،تعلیم ، صحت، معیشت اورسائنس کے شعبے شامل ہیں۔


ویب ڈیسک November 10, 2015
معاہدوں میں صحت، کسٹم ،ٹیکنیکل، ثقافت، زراعت ،تعلیم ، صحت، معیشت اورسائنس کے شعبے شامل ہیں۔ فوٹو: پی آئی ڈی

پاکستان اور بیلاروس کےدرمیان اقتصادی تعاون کےروڈمیپ سمیت 17 مختلف معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیلا روز کے وزیراعظم آندرے کوبیاکوف تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں جہاں انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان اسلام آباد میں اوسط اور تیز اقتصادی تعاون کے روڈمیپ پر دستخط کئے گئے جب کہ دونوں اطراف سے 17 سمجھوتوں، مفاہمت کی یادداشتوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے جن میں صحت، کسٹم ،ٹیکنیکل، ثقافت، زراعت ،تعلیم ، صحت، معیشت اورسائنس کے شعبے شامل ہیں۔

بیلاروس کے ہم منصب کے ساتھ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے مستقبل کے دوطرفہ اقتصادی تعاون اور علاقائی تجارت کے جامع لائحہ عمل کے لئے واضح طریقہ کار فراہم کرتے ہیں، پاکستان بیلا روس کے ساتھ تجارت ، معیشت ، دفاع اور ثقافت سمیت تمام شعبوں میں قریبی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے، دونوں ملک مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امورپرایک جیسے خیالات رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کی بحالی ، توانائی کی قلت پر قابو پانے اور دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ دے رہی ہے جب کہ اچھے نظم ونسق ، بدعنوانی کے خاتمے، معیشت کی بحالی کے لئے ٹیکس کا دائرہ بڑھانے اور دیگر مالیاتی اقدامات متعارف کرانے کے لئے پرعزم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں