اسرائیل کا دفاع امریکہ کی اولین ترجیح ہے براک اوباما

اسرائیل کی سلامتی امریکی خارجہ پالیسی کا اولین مقصد ہے، امریکی صدر

اوباما اور نیتن یاہو کے درمیان ملاقات میں 30 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے بھی طے پائے ہیں فوٹو: فائل

امریکی صدر براک اوباما نےکہ اسرائیل کا دفاع امریکا کی اولین ترجیح ہے۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں سربراہان نے طویل مدت سے قائم باہمی فوجی اور سیکیورٹی سے اتحاد کا اعادہ کیا۔ اوباما نے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی ان کی خارجہ پالیسی کا اولین مقصد ہے۔ ملاقات کے دوران امریکا اور اسرائیل کے درمیان 30 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے بھی طے پائے ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی فوجی امداد بڑھانے کے لیے کہا ہے، جسے 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر سالانہ تک کیا جاسکتا ہے۔

اوباما کے قومی سلامتی کے معاون مشیر، بین رہوڈز کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے غیریقینی ماحول میں امریکا اسرائیل اور اس کی سیکیورٹی کے لیے اپنی طویل مدتی عزم کی جانب آگے بڑھ رہا ہے اور ہم ایک ایسا پیکیج ترتیب دے رہے ہیں کہ جس کا تعلق ایسے خطرات اور چیلنجوں سے ہے جو آئندہ عشرے کے دوران اسرائیل کو لاحق ہوں گے۔
Load Next Story