ملالہ سہارے کے ساتھ چل پڑی ڈائریکٹرکوئین الزبتھ اسپتال

ری کنسٹرکٹو سرجری کے لیے آرام کی ضرورت ہے،ملالہ دیکھ سکتی ہے،ڈیوروزر


October 24, 2012
ملالہ دہشت گردی کے خلاف ایک علامت ہے ،میاں افتخار حسین، اسپتال میں گفتگو فوٹو: راشد اجمیری

میڈیکل ڈائریکٹر کوئین الزبتھ اسپتال ڈیو روزر نے بتایا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔

ملالہ کی ری کنسٹرکٹو سرجری کیلیے آرام کی ضرورت ہے،۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ملالہ کی صحت یابی دکھائی دے رہی ہے، اسپتال کے عملے نے بھرپور تعاون کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملالہ کے ڈاکٹروں سے بات چیت ہوئی، ڈاکٹروں نے ملالہ کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا، ملالہ دیکھ بھی سکتی ہے اور سہارے کے ساتھ چل بھی سکتی ہے، ملالہ اپنی بات بھی پہنچا دیتی ہے۔

دریں اثنا خیبر پختونخوا کے وزیر میاں افتخار حسین نے کہا کہ اسپتال میں پورے پاکستان کی جانب سے حاضری دی، صدر، وزیراعظم، آرمی چیف،اسفند یار ولی اور وفاق کی جانب سے ملالہ کو نیک تمنائیں پہنچائیں، ملالہ کی مکمل صحت یابی دکھائی دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیلیے ملالہ ایک سوچ اور تحریک ہے، ملالہ دہشت گردی کے خلاف ایک علامت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں