بھارت کے حالات دیکھ کرلگتا نہیں کہ حکومت ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے جانے دے گی شہریار خان

اگرحکومت پی سی بی کو اسلام آباد منتقل کرنا چاہتی ہے تو دیگرقومی اداروں کاہیڈ کوارٹربھی اسلام آبادمنتقل کرے،چئیرمین


ویب ڈیسک November 10, 2015
دنیا میں کرکٹ بورڈ اورکیپیٹل الگ الگ ہیں۔، شہریارخان۔ فوٹو: فائل

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا کہ بھارت میں حالات دیکھتے ہوئے انہیں نہیں لگتا کہ حکومت بھارت جانے کی اجازت دے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے کرکٹ بورڈ کا صدر دفتر اسلام آباد منتقل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت میں ہونا ہے، اس میگا ایونٹ کا انعقاد آئی سی سی کے تحت ہوتا ہے مگر بھارت میں حالات دیکھتے ہوئے انہیں نہیں لگتا کہ حکومت ہمیں بھارت جانے کی اجازت دے گی۔

شہریارخان نے کہا کہ کرکٹ کے دفتر کو اسلام آباد میں منتقل نہیں کرسکتے، دنیا کے ہر ملک کا کرکٹ بورڈ اور دارالحکومت الگ الگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا گڑھ لاہور تھا اوریہاں سے بڑے بڑے کھلاڑی نکلے جب کہ لاہور میں ہی پی سی بی کا پہلا آئین بنا۔ عارف عباسی چیئرمین بنے تو پی سی بی کراچی لے گئے مگر وہ زیادہ دیر وہاں نہیں رہا۔

شہریارخان کا کہنا تھا کہ ہاکی ،فٹبال اولمپک آفس کا صدر دفتر بھی لاہور میں ہے،اگرحکومت پی سی بی کا پیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منتقل کرنا چاہتی ہے تودیگر قومی اداروں کو بھی اسلام آباد منتقل کیا جائے۔ لاہور میں ہم نے کرکٹ اکیڈمی بھی بنائی ہوئی ہے جب کہ حکومت نے جو زمین اسلام آباد میں دی تھی وہ بھی منسوخ ہوگئی ہے،پی سی بی ایک روپیہ بھی حکومت سے نہیں لیتی اوربھرپور ٹیکس اداکیا جاتا ہے جب کہ ہاکی والے ٹورنامنٹ کھیلنے گئے تھے تو واپسی پرکرایہ نہیں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں