دھرنوں کی سیاست کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں تاخیر ہوئی وزیراعظم

ملکی دولت کو ماضی میں ایمانداری سے خرچ کیا جاتا تو حالات بہتر ہوتے،وزیراعظم کا تقریب سے خطاب

اگرروایت سے ہٹ کرکام ہوتےتوآج ملک کی حالت مختلف ہوتی، وزیراعظم کا بلوکی پاورپلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب۔فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں دھرنوں کی سیاست کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں تاخیر ہوئی اور اگر دھرنوں کی سیاست نہ ہوتی تو کئی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہوتے۔






بلوکی میں 1223 میگاواٹ پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی شاہراہ پر چل پڑا ہے اگر روایت سے ہٹ کر کام ہوتے تو آج ملک کی حالت مختلف ہوتی اور آج جو بھی ترقیاتی کام ہورہے ہیں وہ سب روایت سے ہٹ کر ہورہے ہیں، بلوکی منصوبے سے لاکھوں گھرروشن ہوں گے اور کارخانے چلنے سے ملک سے بےروزگاری کاخاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایک ایک پائی کو امانت سمجھتے ہیں، پاکستان کی دولت کو ماضی میں بھی ایمانداری سے خرچ کیا جاتا تو حالات بہتر ہوتے، دھرنوں کی سیاست کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں تاخیر ہوئی اگر دھرنوں کی سیاست نہ ہوتی تو بہت سے پراجیکٹس تکمیل کے مراحل میں ہوتے، اب عوام کو سوچنا چاہیئے کہ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا محاسبہ کیا جائے۔



وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں افراط زر کی شرح 16 سال کی کم ترین سطح پرہے اور ترقیاتی کاموں میں اتنی بڑی بچت پہلے کبھی دیکھی اور نہ سنی، موجودہ حکومت میں دیانتداری اور شفافیت سے چیزوں کا طے پاجانا پاکستان کی تاریخ میں انوکھی مثال ہے، منصوبوں پر کسی نے کمیشن کاتقاضا کیا اورنہ ہی کسی نے کوئی پیسے مانگے جب کہ 93 ارب روپے کا منصوبہ 55 ارب میں لگ رہا ہے اورگیس کے 3 منصوبوں کے لئے 300 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x3d8i2i_nawaz-sharif-shahbaz-sharif_news
Load Next Story