راولپنڈی اور اسلام آباد میں پاسپورٹ ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز
جڑواں شہروں کے عوام گھر بیٹھے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ حاصل کرسکیں گے
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے جڑواں شہروں کے لیے پاسپورٹ ہوم ڈیلیوری سروس کا افتتاح کردیا جس کے تحت عوام گھر بیٹھے اپنے پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے جڑواں شہروں کے لیے پاسپورٹ ہوم ڈیلیوری سروس کا افتتاح کیا جس کے تحت جڑواں شہروں کے عوام گھر بیٹھے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کی آن لائن رجسٹریشن کے بعد 200 روپے جب کہ مضافاتی علاقوں کے افراد ڈھائی سو روپے کی ادائیگی پر پاسپورٹس اپنے گھر پر حاصل کرسکیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کل سے پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری شروع ہوجائے گی اور شناختی کارڈ کے لیے آن لائن سسٹم شروع کیا جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں جب کہ گھروں پر پاسپورٹ کی فراہمی کے عمل کا دائرہ کار 4 ماہ میں پورے ملک تک بڑھا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نادرا نے غیر ملکیوں کو بھی شناختی کارڈ بنا کردیئے، نادرا اور پاسپورٹ دفاتر میں ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کردیں گے جب کہ نادرا کے کرپٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہے تاہم اب بھی کرپشن کے خلاف کارروائی سے مطمئن نہیں ہوں اس لیے چاہتا ہوں جتنی تیزی سے کرپشن پھیلی اتنی تیزی سے ختم ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ تک شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا نظام مکمل طورپر آن لائن ہوجائے گا اور اس میں ایس ایم ایس سروس بھی متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی شکایات درج کرواسکیں گے۔