تاریخ نے سچ اگل دیا بینظیر سے مخالفین نے زیادتی کی زرداری

نصرت بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ جمہوریت کو محفوظ بنانا ہے، برسی پر خطاب

کراچی، گڑھی خدابخش، سکھر، حیدرآباد میں بھی اجتماعات، دبئی میں بلاول کی شرکت۔ فوٹو: فوٹو رائٹرز/فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹوکی اہلیہ اورمادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹوکی پہلی برسی منگل کونہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

ایوان صدراسلام آباد میں بھی قرآن خوانی ہوئی جس میںصدر مملکت آصف علی زرداری سمیت وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی، صدرزرداری اور وزیراعظم پرویزاشرف نے اپنے پیغام میںجمہوری قوتوں پر زور دیاکہ وہ خودکو ان اصولوں کیلیے ازسر نووقف کر دیں جن کیلیے بیگم نصرت بھٹو نے پوری زندگی جدوجہد کی اور صعوبتیں برداشت کیں۔

ادھردعا ئیہ تقریب سے خطاب میں صدر زرداری نے کہاکہ تاریخ نے آخرکاریہ سچ اگل دیا ہے کہ بینظیربھٹو اور عوام کیساتھ جمہوریت مخالف قوتوںنے زیادتی کی تھی۔ نصرت بھٹو کوخراج عقیدت پیش کرنے کابہترین طریقہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو نئی طرز کے حملوںسے محفوظ بنانا ہے۔ ادھردبئی میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ہونیوالی قرآن خوانی میں شرکت کی۔


پشاورمیںبیگم نصرت بھٹو مرحومہ کی برسی کے موقع پرجیالوں کے درمیان نعرہ بازی کامقابلہ روایتی ہلڑ بازی میں تبدیل ہوگیا جس کے دوران تھپڑ،لاتیں اور گھونسے بھی چل گئے۔کراچی کے پانچوں اضلاع میں اجتماعات منعقدہوئے جبکہ مرکزی اجتماع صوبائی سیکریٹریٹ پیپلزہائوس میں ہوا۔ برسی کے اجتماع سے سینئرصوبائی وزیرپیرمظہر الحق،پی پی کراچی ڈویژن کے صدرقادرپٹیل،صوبائی مشیرراشدحسین ربانی، لطیف مغل، سعیدچائولہ،آصف خان،منیرہ شاکر، اسماعیل بروہی اورفرزانہ بلوچ نے خطاب کیا۔ بعدازاں صدرمملکت آصف علی زرداری کی جانب سے کلفٹن میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزارپرغربامیںلنگرتقسیم کیاگیا۔

ادھرگڑھی خدا بخش،نو ڈیرو، سکھر،پنوعاقل، شکارپور، گھوٹکی، خیرپور ،میرپورماتھیلو ، کوٹ ڈی جی اور کشمورمیںبھی نصرت بھٹوکی پہلی برسی کے سلسلے میںقرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات ہوئے۔ مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میںہوئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،صوبائی وزرا ایاز سومرو،آغا سراج درانی، ایم پی اے حاجی منور عباسی، غلام مصطفی لغاری، اعجاز لغاری، خورشیدجونیجو،خیر محمد شیخ، متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی وزیر حسیب احمد، زونل انچارج اعجازساریو،حق پرست ایم پی اے نثارپہنور،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی،پی پی ایم این اے رمیش لال سمیت پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بعد ازاں شہداکے مزارات پرحاضری دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہاکہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹوپر لاٹھیاں برسائی گئیں مگرانھوں نے میدان خالی نہیں چھوڑا اور جمہوریت کی خاطر بیش بہا قربانیاں دیں اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ہمراہ تاریخی جدوجہد کی۔ آج ہم انکی پہلی برسی کے موقع پر انہیں سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کی جانب سے ضلع کونسل میں قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا۔

Recommended Stories

Load Next Story