کراچی کے مختلف علاقوں سے سیاسی و مذہبی جماعت کے 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار پولیس

گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی و مذہبی جماعت سے ہے جو ڈاکٹروں سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، پولیس

گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی و مذہبی جماعت سے ہے جو ڈاکٹروں سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، پولیس، فوٹو: فائل

پولیس اور سی ٹی ڈی نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے ڈاکٹروں سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سیاسی اور مذہبی جماعت کے 4 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کے دوران سیاسی و مذہبی جماعت کے 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار 2 ٹارگٹ کلرز شاہ جلال اورمحمد شاکر کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے جو کہ ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائم اور بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ٹارگٹ کلر شاہد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جس نے 12 مئی کواس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد کے موقع پر بلوچ کالونی کے پل پرساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔

دوسری جانب پولیس نے لانڈھی کے علاقے زمان ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت فہد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 5 ڈاکٹروں سمیت 7 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔
Load Next Story