لانگ مارچ سے پیغام دیدیانیٹوسپلائی روک سکتے ہیںسمیع الحق

فضل الرحمن،عمران،نوازکوشرکت کی دعوت دیتے ہیں،کچھ لوگ امریکاکوناراض نہیںکرناچاہتے


ایکسپریس July 17, 2012
فضل الرحمن،عمران،نوازکوشرکت کی دعوت دیتے ہیں،کچھ لوگ امریکاکوناراض نہیںکرناچاہتے۔ فوٹو/ایکسپریس

دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہاہے کہ بلوچستان کے حساس علاقے میں کامیاب اورپرامن لانگ مارچ کرکے حکومت کوپیغام دے دیا ہے کہ عوامی قوت سے نیٹوسپلائی روک سکتے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ حکومت خود عوام کی خواہشات کے مطابق فیصلہ کرے۔

امریکا ہمارادوست نہیں ہوسکتااورجب سے حکمرانوں نے سپلائی بحال کی ہے ڈرون حملوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے مولانا فضل الرحمن ،عمران خان اورنواز شریف کو پھردعوت دیتے ہیں کہ اگر وہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف ہیں تو ہمارے ساتھ احتجاج میں شرکت کریں،کچھ لوگ احتجاج کر کے امریکا کو ناراض نہیں کرنا چاہتے، پشاور کالانگ مارچ میں بھی عوام بھرپوراندازمیں شرکت کریں گے اسلام آباد ایئرپورٹ پرہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سمیع الحق نے کہا کہ کوئٹہ سے چمن تک بلوچ عوام نے شرکا کاوالہانہ استقبال کرکے ثابت کردیا کہ وہ بھی پاکستان سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی دیگرصوبوں کے لوگ کرتے ہیں چمن بارڈر پرہم نے افغان عوام کو بھی یہ پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان کی عوام ان کے قتل میں شریک نہیں بلکہ پاکستان کے حکمران چند ڈالروں کی وجہ سے ملک کے ساتھ غداری کر رہے ہیں۔

امریکا و بھارت بلوچستان میں شرانگیزیاں کررہے ہیں لیکن بلوچ عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں صرف چند نوجوان ان کے جھانسے میں آکر علیحدگی کی باتیں کرتے ہیں،دفاع پاکستان نے دو دن بلوچستان میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا بلوچ عوام نے بھرپور شرکت کر کے امریکا کے اس پروپیگنڈے کو غلط ثابت کردیا کہ بلوچ پاکستان سے علیحدگی چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |