عید پر جہاں خطرہ محسوس ہوا موبائل سروس بند کردینگے رحمن ملک

سروس صوبوںکی مشاورت سے بندکریںگے،کالعدم تنظیموںکے کھالیںاکٹھی کرنے ،لائوڈ اسپیکرپرپابندی ہے،خلاف ورزی پرکارروائی ہوگی


News Agencies/Numainda Express October 24, 2012
سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کوتحقیقات کاحکم دیا،ن لیگ کیوںخوفزدہ ہے؟اپیل کرے،ملالہ کیس میںاہم پیشرفت ہوئی،گفتگو،ملاقاتیں۔ فوٹو: ثناء/فائل

وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ عیدالاضحی کے موقع پرملک کے بڑے شہروںمیںدہشتگردی کاخطرہ ہے۔

جہاںخطرہ محسوس ہواموبائل سروس بندکردیںگے موبائل سروس بندکرنے کافیصلہ صوبوںکی مشاورت سے کیاجائے گا۔نوازشریف اب سیاست کو خیرآبادکہہ کررائیونڈکی سیرکریں،ن لیگ ایف آئی اے کی تحقیقات سے کیوںخوفزدہ ہے؟،حکومت سپریم کورٹ سمیت تمام اداروںکااحترام کرتی ہے۔شہبازشریف انٹیلی جنس بیوروکے پچاس کروڑروپے کامعاملہ اچھال کراصغرخان کیس کودباناچاہتے ہیں۔ملالہ یوسفزئی کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔یہ باتیںانھوں نے منگل کو وزارت داخلہ میںامن امان پرمنعقدہ اعلی سطح کے اجلاس میںشرکت کے بعد صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیں۔

انھوںنے کہاکہ عیدالاضحی کے موقع پرسیکیورٹی کوہائی الرٹ کردیاگیاہے جبکہ کالعدم تنظیموںکے قربانی کی کھالیںاکٹھی کرنے پرپابندی لگادی گئی ہے۔رحمن ملک نے کہاکہ ن لیگ سپریم کورٹ کے فیصلوںکی توہین کررہی ہے۔سپریم کورٹ نے اصغرخان کیس میںایف آئی اے کوتحقیقات کاحکم دیاہے انھوںنے کہاکہ وہ چوہدری نثارکوچیلنج کرتے ہیںکہ وہ اصغرخان کیس میںان سے جہاں چاہیںمناظرہ کرلیں۔نوازشریف نے غیرقانونی طریقے سے فنڈزلیے اوروزیراعظم بنے لہذانوازشریف سپریم کورٹ کے فیصلے کے احترام میںسیاست کوخیرآبادکرکے رائیونڈکی سیرکریں یاپھرکتابیںلکھیں۔انھوں نے کہاکہ اصغر خان کیس کے معاملے پروہ پٹیشن دائرکرنے کے لیے غورکررہے ہیں۔

ثنا نیوزکے مطابق رحمن ملک نے کہاکہ ملک کی تمام قانون نافذکرنے والے اداروںکومنفی سرگرمیوں میںملوث لوگوںکو گرفتارکرنے کامکمل اختیارہوگا۔وزیرداخلہ نے کہاکہ میری آوازاتنی اچھی نہیں ہے جتنی کہ شہبازشریف کی ہے،اکیلے نہ جاناگاناگاتے ہوئے ان کواپنابھائی نوازشریف کاسعودی عرب جانے کاوقت یادآیا ہوگالیکن ہم پاکستان میں ہی رہیں گے۔اصغرخان کیس میںایف آئی اے کی تحقیقات شفاف ہوںگی اوراگرن لیگ کویقین نہیںتوسپریم کورٹ میں اپیل دائرکر ے انھوں نے کہاکہ علی کا نام ایک عظیم ہے اس نام کوچوروںکے ساتھ نہ جوڑاجائے قبل ازیںآئی این پی کے مطابق رحمن ملک کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس یہاں وزارت داخلہ میں ہوا۔

اجلاس میںفیصلہ کیاگیاکہ کالعدم تنظیموںکے کھالیںجمع کرنے پرپابندی ہوگی دیگرتنظیموں کو اس مقصد کے لیے ڈی سی اویاڈی پی اوسے سرٹیفکیٹ حاصل کرناہوگا،لاؤڈاسپیکرکے استعمال کی اجازت نہیںدی جائے گی دریں اثنا وزیرداخلہ رحمن ملک سے نوابزادہ غضنفرگل نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی اورانھیں اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیرداخلہ رحمن ملک سے شیعہ علما کونسل ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے صدرعلامہ اشفاق حسین واحدی نے بھی ملاقات کی وزیرداخلہ سے امن کی سفیرمعروف بھارتی اداکارہ اور گلوگارہ راگیشوری لامباکی قیادت میں وفد نے بھی ملاقات کی اور پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے کئے گئے اقدامات کوسراہا۔انھوں نے امن کی سفیرمنتخب کرنے پروفاقی وزیرداخلہ کی کاوشوں کوسراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں