بھارت کا جنگی جنون امریکا سے ڈرون طیارے خریدنے کیلیے کوشاں

اگر ڈرون معاہدے کی خریداری طے پاجاتی ہے تو بھارت امریکا سے ڈرون خریدنے والا پہلا ملک بن جائے گا، رپورٹ

اگر ڈرون معاہدے کی خریداری طے پاجاتی ہے تو بھارت امریکا سے ڈرون خریدنے والا پہلا ملک بن جائے گا، رپورٹ ، فوٹو: فائل

پاکستانی ڈرون ''براق'' کے خوف میں مبتلا بھارتی حکومت اب امریکا سے ڈرون طیاروں کی خریداری کے لیے متحرک ہوگئی ہے جس کے لیے باضابطہ درخواست بھی دے دی گئی ہے۔

پاکستانی ڈرون ''براق'' نے جہاں دنیا بھر میں جدید ٹیکنالوجی رکھنے والے ممالک کو ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت کے پیٹ میں بھی مروڑیں اٹھ رہی ہیں اور''براق'' کا خوف بھارتی حکومت اور فوج کو پوری طرح سے جکڑ چکا ہے۔ اسی حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت امریکا سے ڈرون طیاروں کے حصول میں کوشاں ہے جس کی خریداری کے لیے امریکا سے باضابطہ درخواست بھی کردی گئی ہے تاہم امریکی حکومت کی جانب سے ابھی تک اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق اگر نئی دلی اور پینٹاگون کے درمیان ڈرون معاہدے کی خریداری طے پاجاتی ہے تو بھارت امریکا سے ڈرون خریدنے والا پہلا ملک بن جائے گا جب کہ بھارت 2014 میں بھی امریکا سے اسلحہ خریدنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھا۔

واضح رہے کہ بھارت اسرائیل کے ساتھ بھی 3 سال قبل ڈرونز کی خریداری کا معاہدہ کر چکا ہے جب کہ ڈرونز کے حصول کے منصوبے پر بھارت نے تیزی سےکام شروع کردیا ہے۔
Load Next Story