’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے ریلیز سے قبل لاگت کا 71فیصد کما لیا
شرمیلا یا کم اعتمادی کاشکارنہیں تاہم حد سے زیادہ رومانوی سین کرناپسند نہیں کرتا،سلمان
بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ سونم کپور کی کی فلم ''پریم رتن دھن پایو'' نے ریلیز سے قبل ہی اپنی لاگت کا 71فیصد کما لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سورج برجاتیہ کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ''پریم رتن دھن پایو'' 60کروڑ خرچ آئے جب کہ اس کی تشہیر پر20کروڑ کے اخراجات ہوئے ۔فلم نے ریلیز سے قبل ہی مواصلاتی اور موسیقی کے حقوق سے 57کروڑ کما لیے ہیں۔ سلمان خان نے کہا ہے کہ یہ ایک فیملی اور تفریح سے بھر پور فلم ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام لوگ اپنی فیملی کے اس فلم کو دیکھنے کے لیے ضرور آئیں اور اس سے لطف اندوز ہوں۔واضح رہے کہ فلم کل 12 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ادھربھارتی آن لائن خبررساں ادارے مڈڈے کے مطابق بھارتی سنسر بورڈنے ''پریم رتن دھن پایو'' کے تین مناظر کاٹ دیے ہیں بتایاگیاہے کہ فلم میں لفظ ''رکھیل'' کے استعمال پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔دریں اثنا سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ انھیں حد سے زیادہ رومانوی سین عکسبند کروانا پسند نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ شرمیلے یا ان میں ا عتماد کی کمی نہیں لیکن وہ ایسے مناظر فلمبند کرانا مناسب خیال نہیں کرتے۔