اسٹیون فن کو راہ چلتے موبائل استعمال کرنا مہنگا پڑگیا سائن بورڈ سے ٹکرا کرماتھا زخمی

راہ چلتے ہوئے کبھی بھی موبائل استعمال نہیں کرنا چاہیے ورنہ انجام ایسا بھی ہوسکتا ہے، فن


Sports Desk November 11, 2015
راہ چلتے ہوئے کبھی بھی موبائل استعمال نہیں کرنا چاہیے ورنہ انجام ایسا بھی ہوسکتا ہے، فن۔ فوٹو : فائل

انگلینڈکے انجرڈ پلیئراسٹیون فن کو راہ چلتے ہوئے موبائل استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، 6 فٹ 6 انچ لمبے فن ایک اسٹریٹ سائن بورڈ سے جا ٹکرائے جس سے ان کا ماتھا زخمی ہوگیا۔

فن نے بہتے ہوئے خون کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ راہ چلتے ہوئے کبھی بھی موبائل استعمال نہیں کرنا چاہیے ورنہ انجام ایسا بھی ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کے دوران اسٹریس انجری کا شکار ہونے کے بعد وہ وطن واپس لوٹ گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں