کالاجادو ہوتا تو ریحام خان کوعلامات محسوس ہوتیں عامل

طلاق عمران خان نے دی ہے کالے جادو نے نہیں، باقاعدہ زائچہ بنانا پڑے گا، عامل بابو جابر


Online November 11, 2015
کالا جادو تاریخ سے ثابت ہے، علامات کوسمجھنے کے بعد ہی فیصلہ ہوسکے گا،ایس این ہاشمی فوٹو: فائل

کالے جادوکی کاٹ کے ماہر معروف عاملوں بابوجابر مسیح جلال، اے ایس کاظمی اور ایس این ہاشمی سرحدی نے کہا ہے کہ کالے جادو کی علامات ہوتی ہیں اگر عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان پر کالا جادو کیا گیا تھا توانھیں ہروقت سر درد کی شکایت محسوس ہوتی، ڈراؤنے خواب نظر آتے، آنکھیں سرخ دکھائی دیتیں، بظاہر صرف باتوں سے کالا جادو قرار دے دینا دست نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں بابو جابر مسیح نے کہا کہ طلاق عمران خان نے دی ہے کالے جادو نے نہیں دی ہے اس کے لیے توہمیں باقاعدہ زائچہ بنانا پڑے گا ہاں یہ اس حد تک درست ہے کہ کالے جادو سے کسی کی بھی علیحدگی ہوسکتی ہے۔ اے ایس کاظمی کا کہنا ہے کہ کالے جادو کے لیے یہ ضروری ہے کہ جس پر کالاجادو کیا جارہا ہے وہ مسلسل پلیدگی میں رہ رہے ہوں ان کی جائے سکونت بھی ناپاک جگہ پر ہو کالا جادو کرنے والا بھی ناپاک حالت میں ہو۔

ایس این ہاشمی سرحدی کا کہنا ہے کہ کالا جادو تاریخ سے ثابت ہے اور اس کی علامات بھی ہیں۔ جس کوسمجھنے کے بعد ہی اس بات کا فیصلہ ہوسکے گا کہ آیا عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کی علیحدگی کالے جادو کی وجہ سے ہوئی ہے، قرآن مجید میں بتایا گیا ہے کہ کالا جادو کرنے والا صریحا کافر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں