اسلام آباد ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

مسافر نے اپنےسامان میں 750 گرام ہیروئن چھپا رکھی تھی ، اینٹی نارکوٹکس فورس


ویب ڈیسک November 11, 2015
ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے،اے این ایف: فوٹو: فائل

بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اہلکاروں نے اٹلی جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 750 گرام ہیروئن برآمد کرکے اسے حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بے نظیرانٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعینات اے ایس ایف حکام نے نجی ایئرلائن کے ذریعے اسلام آباد سے اٹلی جانے والی پرواز کے ایک مسافر کے سامان میں چھپائی گئی 750 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ اے ایس ایف حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے اے این ایف کے حوالے کردیا ۔ جس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ کے شہر برمنگھم جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 791 کے مسافرالیاس چوہدری کے قبضے سے 5 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔