فوج کا اعلامیہ حکومت کے لئے ڈھکے چھپے الفاظ میں واضح پیغام ہے خورشید شاہ
دونوں شریف ایک پیج پرہوں گے توان کی غیرمشروط حمایت کریں گے اورتصادم ہوا تو ہم سویلین شریف کے ساتھ ہونگے،محموداچکزئی
MOSCOW:
فوج کے گزشتہ روز کے اعلامیہ کی گونج آج پارلیمنٹ میں بھی سنی گئی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فوج کا اعلامیہ حکومت کے لئے اشارہ ہے جس میں ڈھکے چھپے الفاظ میں صاف پیغام دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز کی زیرصدارت شروع ہوا تو اپوزیشن نے کورم پوا نہ ہونے کی نشاندہی کی جب کہ وزرا کی عدم حاضری پر محمود خان اچکزئی ایوان سے علامتی واک آؤ ٹ کرگئے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے گزشتہ روز فوج کی جانب سے جاری اعلامیئے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا اعلامیہ حکومت اور وزیراعظم کے لئے واضح اشارہ ہے جب کہ آرمی چیف نے ڈھکے چھپے الفاظ میں پیغام دیا ہے امید ہے کہ وزیراعظم نواز شریف یہ اشارہ سمجھ کر کابینہ کو ٹھیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال گزرنےکےبعد بھی حکومت نےپارلیمنٹ کوسنجیدہ نہیں لیا، وزیر اعظم نے ایوان میں آنا چھوڑدیا تو وزرا کیوں آئیں گے، وزرا کی عدم حاضری ایک طرف یہاں بیورو کریٹس بھی سوالوں کے صحیح جواب نہیں دے رہے، ہمارے دور حکومت میں ہمارے وزیراعظم ایوان میں آتے تھے تو ہمیں بھی آنا پڑتا تھا۔
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بھی ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر کا بیان آئین کے منافی ہے، دونوں شریف ایک پیچ پر ہوں گے تو ان کی غیرمشروط حمایت کریں گے اگر کل کچھ ہوا تو ہم سویلین شریف کے ساتھ ہوں گے اور ہم کسی بھی ایسی خارجہ پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے جو پارلیمنٹ سے جنم نہیں لیتی۔
https://www.dailymotion.com/video/x3ddoe7_opposition-statements-on-good-governance_news