نیب بےایمانی کے پیسے سے حصہ لیکر ملزمان کو دوبارہ بے ایمانی کیلئے چھوڑدیتاہےسپریم کورٹ

نیب ریفرنس فائل کرکے پلی بارگین کےبعد ملزمان کو چھوڑ دیتاہے اور پھر وہ دوبارہ بدعنوانی کرتے ہیں، جسٹس امیر ہانی مسلم


ویب ڈیسک November 11, 2015
عدالت جھوٹ بولنے کی اجازت نہیں دے گی، سپریم کورٹ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم نے ورکرز ویلفیئرز فنڈ میں خورد برد کےملزمان کی اپیل کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب بےایمانی کے پیسے سے حصہ لے کر انہیں دوبارہ بے ایمانی کے لئے چھوڑدیتاہے۔

جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے ورکرز ویلفیئرز فنڈ میں خورد برد کے ملزمان کی اپیل کی سماعت کی، سماعت کے دوران جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ نیب بادشاہ ہے جس کو مرضی چھوڑدے اور جس کوجی میں آئے دھرلے، نیب بےایمانی کے پیسے سے حصہ لے کر انہیں دوبارہ بے ایمانی کے لئے چھوڑدیتاہے، نیب ریفرنس فائل کرکے پلی بارگین کےبعد ملزمان کو چھوڑ دیتاہے،ملزمان نیب سےرہائی کے بعد پھر سے بدعنوانی کا بازار گرم کرلیتے ہیں۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے نیب سے ریفرنس کا تمام رکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں