یونس خان ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرہوگئے

یونس خان نے 265 ایک روزہ میچز میں 7 سنچریوں اور 48 نصف سنچریوں کی مدد سے 7 ہزار 249 رنز بنائے


ویب ڈیسک November 11, 2015
یونس خان نے 265 ایک روزہ میچز میں 7 سنچریوں اور 48 نصف سنچریوں کی مدد سے 7 ہزار 249 رنز بنائے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے بعد ون ڈے انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے۔

سری لنکا کے خلاف 2000 میں کراچی سے سے اپنے ون ڈے کیرئیر کا آغاز کرنے والے یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف ابو ظہبی میں ہونے والے پہلے میچ کے بعد ون ڈے سے ریٹائر ہوئے۔ ریٹائرمنٹ سے قبل یونس خان کا کہنا تھا کہ ان تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا، پی سی بی سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کا بھی شکرگزار ہوں۔ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نھیں تھا، جتنی بھی کرکٹ کھیلی نیک نیتی کے ساتھ کھیلی۔

یونس خان کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے بعد بہت مشاورت کے بعد تقریبا 6 ماہ بعد قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ ٹیم میں شمولیت کے بعد یونس خان کا کہنا تھا کہ یہ ون ڈے میں شمولیت ان کے لئے وقار کا مسئلہ ہے۔

واضح رہے کہ یونس خان نے 265 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں وہ 7 سنچریوں اور 48 نصف سنچریوں کی مدد سے 7 ہزار 249 رنز بںائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |