اعجازالحق کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہقیادت پراعتماد

آئندہ سیاست ن لیگ کے پلیٹ فارم سے ہی ہوگی،شہبازشریف نے شمولیت کی دعوت دی

آئندہ سیاست ن لیگ کے پلیٹ فارم سے ہی ہوگی،شہبازشریف نے شمولیت کی دعوت دی۔ فوٹو پی پی آئی

مسلم لیگ ضیا الحق کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیراعجازالحق نے بلاآخر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔


ذرائع کے مطابق اعجاز الحق نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی دعوت پر ن لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعجاز الحق آئندہ الیکشن بھی ن لیگ کے پلیٹ فارم سے ہی لڑیں گے اس سلسلے میں وہ جلد ن لیگ کے سربراہ نواز شریف سے باضابطہ ملاقات بھی کریں گے۔

آن لائن کے مطابق اعجازالحق کاکہناتھاکہ انھیں ن لیگ کی قیادت پرمکمل اعتماد ہے آئندہ سیاسی کردار مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ہی اداکرونگا وقت آگیا ہے کہ تمام محب وطن قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہوجائیں۔ثنا نیوزکے مطابق اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ وہ ( ن ) لیگ میں شمولیت کا اعلان لاہورمیں جلدکریںگے۔
Load Next Story