اگر کل کچھ ہوا تو ہم سویلین شریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے محمود خان اچکزئی

ایسی خارجہ پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے جس پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا،سربراہ پشتونخوا میپ


ویب ڈیسک November 11, 2015
ایسی خارجہ پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے جس پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا،سربراہ پشتونخوا میپ. فوٹو: فائل

MIRPUR: پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حوالے سے کہنا ہے کہ اگر دونوں شریف ایک پیج پر ہوں گے تو ان کی غیرمشروط حمایت کریں گے اگر کوئی گڑ بڑی ہوئی تو ہم سویلین شریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q50/q50.webp

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والا بیان آئین کے منافی ہے اگر دونوں شریف ایک پیج پر ہوں گے تو ان کی غیرمشروط حمایت کریں گے لیکن دونوں شریفوں میں گڑبڑی ہوئی تو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سویلین شریف کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی ایسی خارجہ پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے جس پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا اس لیے خارجہ پالیسی کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔ محمود خان اچکزئی نے اس موقع پر ایوان میں وزرا کی عدم حاضری پر بھی شدید تنقید کی اور ایوان سے علامتی بائیکاٹ کر گئے۔

https://img.express.pk/media/images/q118/q118.webp

https://img.express.pk/media/images/khursheed1/khursheed1.webp

اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے گزشتہ روز فوج کی جانب سے جاری اعلامیے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا اعلامیہ حکومت اور وزیراعظم کے لیے واضح اشارہ ہے جب کہ آرمی چیف نے ڈھکے چھپے الفاظ میں پیغام دیا ہے امید ہے کہ وزیراعظم نواز شریف یہ اشارہ سمجھ کر کابینہ کو ٹھیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال گزرنےکےبعد بھی حکومت نےپارلیمنٹ کوسنجیدہ نہیں لیا، وزیر اعظم نے ایوان میں آنا چھوڑدیا تو وزرا کیوں آئیں گے، وزرا کی عدم حاضری ایک طرف یہاں بیورو کریٹس بھی سوالوں کے صحیح جواب نہیں دے رہے، ہمارے دور حکومت میں ہمارے وزیراعظم ایوان میں آتے تھے تو ہمیں بھی آنا پڑتا تھا۔

https://img.express.pk/media/images/q213/q213.webp

https://img.express.pk/media/images/Shafqat-mehmood-2/Shafqat-mehmood-2.webp

دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے پارلیمنٹ ہاؤس كے باہر میڈیا سے گفتگو میں كور كمانڈرز كانفرنس كے اعلامیے كو حكومت كے لیے لمحہ فكریہ قرار دیتے ہوئے كہا ہے كہ اس اعلامیے سے حكومت كی كاركردگی واضح ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حكومت كی پالیسی صرف ذاتی تشہیر اور شور مچانا ہے، نواز شریف نے اب بھی كچھ نہ كیا تو عوام انہیں كبھی معاف نہیں كرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایكشن پلان شروع ہوئے ایك سال كا عرصہ گزر گیا اس دوران عسكری قیادت نے اپنی ذمہ داریاں پوری كیں مگر سول حكومت اور ادارے ناكام رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں