مسٹر پرفیکشنسٹ کا سلمان خان کی نئی آنے والی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

فلم’’پریم رتن دھن پایو‘‘ دیوالی کے موقع پر 12 نومبر کو ریلیز کی جائے گی


ویب ڈیسک November 11, 2015
فلم’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں سلمان خان اور سونم کپور مرکزی کردار ادا کریں گے، فوٹو؛فائل

لاہور: بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار عامر خان نے اپنے قریبی دوست سلمان خان کو نئے آنے والی فلم ''پریم رتن دھن پایو'' کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بالی ووڈ کے حکمران خانز عامر خان اور سلمان خان طویل عرصے سے گہرے دوست ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر کے ساتھ ساتھ اسپیشل اسکریننگ کا بھی اہتمام کرتے ہیں تاہم عامر خان نے اپنی فلمی مصروفیات کے باعث سوشل میڈیا کے ذریعے دبنگ خان کی نئی آنے والی فلم ''پریم رتن دھن پایو''کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈائریکٹر سورج بھرتاجیا، سلمان خان اور سونم کپور کی نئی آنے والی فلم کے لیے پیار اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/aamir_khan/status/664028083532394496

واضح رہے کہ فلم''پریم رتن دھن پایو'' 12 نومبر کو ریلیز کی جائے گی جب کہ فلم میں سلمان خان اور سونم کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں