پشاور اور میرانشاہ میں چیک پوسٹوں پر حملے اور جھڑپیں 4جنگجو ہلاک

میرانشاہ میںجوابی کارروائی ، گولے مکانوںپرگرنے سے3افرادجاں بحق،9زخمی،بم دھماکے میں3 ایف سی اہلکارزخمی


میرانشاہ میںجوابی کارروائی ، گولے مکانوںپرگرنے سے3افرادجاں بحق،9زخمی،بم دھماکے میں3 ایف سی اہلکارزخمی فوٹو : فائل

پشاورکے نواحی علاقہ میرہ متنی پولیس چیک پوسٹ پررات گئے عسکریت پسندوںنے حملہ کردیاجوابی کارروائی میں4 عسکریت پسندہلاک ہوگئے۔

جبکہ میرانشاہ میں بھی چیک پوسٹ پردہشتگردوںنے حملہ کیا،جس پر فورسزنے جوابی کارروائی کی کارروائی کے دوران مختلف مکانات پرگولے گرنے سے تین افرادجاں بحق اور9زخمی ہوگئے جبکہ پشاور کے نواحی علاقہ بڈہ بیرمیںبم دھماکے میں3ایف سی اہلکارزخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق پیراورمنگل کی درمیانی شب عسکریت پسندوں نے میرہ متنی پولیس چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروںسے حملہ کیا پولیس کی جوابی کارروائی ایک گھنٹہ تک جاری رہی دوسری جانب ایف سی کے 3 جوان زاہد،ذوالفقار اور عبداﷲ جومتنی کی حبیب مارکیٹ میں تعینات تھے عسکریت پسندوںکی جانب سے نصب بم پھٹنے سے زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور سرچ آ پریشن بدستورجاری ہے، متعدد مشکوک افرادگرفتار کر لیے گئے ۔ ادھرشمالی وزیرستان کے ہیڈکواٹرز میرانشاہ میں امین چیک پوسٹ پردہشتگردوں نے حملہ کیاجس پرفورسزنے جوابی کارروائی کی اس دوران مختلف مکانات پرگولے گرنے سے3افرادجاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیںجبکہ مارے جانے الوں کے ورثاء اور اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔ باڑہ اکاخیل میں فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک شدت پسند ہلاک ہوگیا جبکہ 300 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلیے فورٹ سلوپ کیمپ منتقل کردیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں