تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہے حکومتی ترجمان

دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی پر عملدرآمد حکومت کی طرف سے وسیع بنیاد پر سیاسی ہم آہنگی پیدا کرنے سے ہی ممکن ہوا، ترجمان


ویب ڈیسک November 11, 2015
دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی پر عملدرآمد حکومت کی طرف سے وسیع بنیاد پر سیاسی ہم آہنگی پیدا کرنے سے ہی ممکن ہوا، ترجمان، فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی حکومت کے ترجمان نے کہا ہےکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مشترکہ ذمہ داری ہے جب کہ تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q311/q311.webp

حکومتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ حکومت کے دہشت گردی کے خلاف ایکشن کے فیصلے کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا اور اسے 2 سال سے سراہا جارہا ہے۔ حکومتی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر عملدرآمد حکومت کی طرف سے وسیع بنیاد پر سیاسی ہم آہنگی پیدا کرنے سے ہی ممکن ہوا، اس ہم آہنگی میں فوج کے بہادر جوان، افسران، صوبائی حکومتوں، پولیس، سول آرمڈ فورسز اور انٹیلی جنس کی مربوط کوششیں شامل ہیں، فوج کے افسران، جوانوں نے آپریشن میں بہادری کی مثالیں قائم کیں،ان کوششوں میں عدلیہ کی حمایت بھی حاصل ہے جب کہ آپریشن کی حمایت کا سب سے زیادہ کریڈٹ عوام کا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q410/q410.webp

حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی تاہم نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مشترکہ ذمہ داری ہے جب کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان ودیگر متعلقہ اقدامات جاری رکھے گی لہٰذا تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ حکومتی ترجمان کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے تمام اقدامات شفافت اور قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھائے، تمام فیصلے قومی مفاد کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر سامنے رکھ کر کیے گئے ہیں اور امن وامان کی بہتری اور معیشت کی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں جب کہ حکومت پرعزم ہے کہ بہتر طرز حکمرانی اس کی پالیسیوں کا طرہ امتیاز ہے۔ حکومتی ترجمان نے کہا کہ حکومت کو اس بات پر بھی یقین ہے کہ وہ عوام کے سامنے جواب دہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں