اتحادی جماعتیں حکومت کے گناہوںمیں برابر کی شریک ہیں نواز شریف
جمہوریت نہیں بلکہ حکومت ناکام ہوئی ہے، موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مسائل کی آماجگاہ بنادیا ہے
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتیں بھی حکومت کے گناہوںمیں برابرکی شریک ہیں، ہیتھرو ائیرپورٹ پر پاکستان واپسی پر ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں اب مارشل لاکی کوئی گنجائش نہیں ہے اور عدلیہ کے خلاف کوئی سازش نہیں ہونے دیں گے۔
ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ حکومت ناکام ہوئی ہے، انھوں نے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کی حکومت کو آزادانہ کام کرنے کے مواقع دیے لیکن اس نے عوام کے مسائل حل کرنے پرکوئی توجہ نہیں دی اوریہی وجہ کہ آج ملک مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، علاوہ ازیں نوازشریف 19جولائی کو کراچی کادورہ کریں گے جہاں وہ مسلم لیگ نواز اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے الائنس کی تقریب میں شرکت کریںگے۔