فلم انڈسٹری میں آج بھی ایڈہاک ازم کی بنیاد پر کام ہو رہا ہے میرا

فلم انڈسٹری کے حالات اس وقت بہتر ہونگے جب فلم والے اس کام میں سنجیدہ ہوں گے، میرا


INP November 12, 2015
فلم انڈسٹری کے حالات اس وقت بہتر ہونگے جب فلم والے اس کام میں سنجیدہ ہوں گے، میرا۔ فوٹو: فائل

فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے زوال کی بڑی وجہ یہ ہے کہ فلم والے وقت کے ساتھ نہیں چلے آج بھی ایڈہاک ازم کی بنیاد پر کام ہو رہا ہے۔

میرا کا کہنا تھا کہ اسکرپٹ پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ چند نئے آرٹسٹوں کو لے کر بغیر اسکرپٹ کے دو مہینے میں فلم بن جاتی ہے۔اپنے ایک انٹر ویو میں میرانے کہا کہ ایسی فلمیں بھلا کون دیکھے گا، فلم انڈسٹری کے حالات اس وقت بہتر ہوں گے جب فلم والے اس کام میں سنجیدہ ہوں گے اگر اچھے موضوعات کا انتخاب کرکے باقاعدہ اسکرپٹ لکھوائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں