نچلی قیمتوں پرخریداری سے حصص مارکیٹ بڑی مندی سے بچ گئی

کاروباری حجم 26 فیصد کم رہا اور15 کروڑ23 لاکھ حصص کے سودے ہوئے،


Business Reporter November 12, 2015
کاروباری حجم 26 فیصد کم رہا اور15 کروڑ23 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، فوٹو: فائل

ایس ای سی پی کی جانب سے انسائیڈرٹریڈنگ کے معاملے پر تحقیقاتی عمل تیز ہونے سے اضطراب کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے 50.28 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید15 ارب 26 کروڑ43 لاکھ6 ہزار405 روپے ڈوب گئے۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ آئندہ سیشنز میں ممکنہ مندی کے خدشات کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی اکثریت نے حصص کی آف لوڈنگ کو ترجیح دی جس سے ایک موقع پرمندی کی شدت271.83 پوائنٹس کی کمی تک جا پہنچی ۔تاہم بعض دوراندیش شعبوں کی جانب سے نچلی قیمتوں پرخریداری سے مندی کی شدت میں کمی ہوئی، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، این بی ایف سیز انفرادی سرمایہ کاروں اور بروکرز نے 50 لاکھ98 ہزارڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ غیرملکیوں22 لاکھ 81 ہزار، بینکوں ومالیاتی اداروں3 لاکھ75 ہزار471 ، میوچل فنڈز23 لاکھ اور دیگر آرگنائزیشنز نے94 ہزار671 ڈالر کا انخلا کیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 24.08 پوائنٹس کمی سے 33934.04 پوائنٹس اور کے ایم آئی30 انڈیکس 247.05 پوائنٹس گھٹ کر56621.56 ہو گیا ،اسکے برعکس کے ایس ای30 انڈیکس 8.68 پوائنٹس کے اضافے سے20110.81 ہوگیا، کاروباری حجم 26 فیصد کم رہا اور15 کروڑ23 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، کاروبار352 کمپنیوںتک محدود رہا جن میں152 کے بھاؤ میں اضافہ، 177 کے دام میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں