ملالہ کے گھرپرکڑاپہراسکول گیٹ پرطالبات کی جامہ تلاشی

سیکیورٹی نہیں مانگی،ملالہ حملے کے بعدپولیس نے خودڈیرے ڈال دیے ہیں،اسکول انتظامیہ


Numainda Express October 24, 2012
حملے کو 14روز گزر چکے، ملالہ کے گھر پر ان کے خاندان کے کسی بھی فرد کو رہنے کی اجازت نہیں۔ فوٹو فیس بک

ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کو 14روز بیت گئے ،گھر اور اسکول پر پولیس کاپہرہ برقرارہے ، اسکول گیٹ پر طالبات کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والی امن ایوارڈ یافتہ14سالہ ملالہ یوسف زئی پر دہشت گردوں کی طرف سے قاتلانہ حملے کو 14روز گزر گئے لیکن متعلقہ پولیس نے کیس میں کوئی پیش رفت نہیںکی جبکہ ان کے گھر پردرجن سے زائد پولیس اہلکارتعینات ہیں جہاں پران کے خاندان کے کسی بھی فرد کوبھی گھرپررہنے کی اجازت نہیں،اس کے علاوہ ملالہ کے اسکول پر بھی پولیس نفری تعینات کی گئی ہے اور صبح اسکول کو آنے والی طالبات سے جامہ تلاشی کے بعد داخل ہونے دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اسکول کی طالبات کو شدید پریشانی لاحق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں