ریحام خان خود کالا جادو اور چڑیل ہے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز

زندگی بھر اسکی شکل نہیں دیکھوں گا، پی ٹی آئی رہنمائوں سے تحائف لے سکتی ہے، پہلے شوہر کا انٹرویو


INP November 12, 2015
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز نے کہا ہے کہ ریحام خان کی طلاق کسی جادو سے کیا ہوگی وہ تو خود ایک چڑیل اور کالا جادو ہیں، جس گھر میں داخل ہو جائے اس گھر والوں کو بیدخل کردیتی ہے۔

ڈاکٹر اعجاز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پتہ نہیں کہ ریحام خان نے ڈگریاں کہاں سے حاصل کی ہیں، عمران خان سے طلاق لینے کے بعد ریحام سے رابطے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ریحام خان کے ساتھ میری شادی کے ایام ایسے ہیں جیسے میں کسی جہنم میں رہا ہوں، میری ان سے بڑی مشکل سے جان چھوٹی۔ ریحام خان خُود ایک کالا جادو ہیں جس گھر میں گھس جائے اس گھر کو تباہ کرکے رکھ دیتی ہے۔

ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ ریحام خان کے ساتھ دوبارہ ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں تو مرتے دم تک اس کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا، ہمارے رابطے کی خبر جھوٹی ہیں، ریحام نے جب مجھ سے طلاق لینے سے پہلے میری فیملی سے جوتحفے و تحائف لیے ان کی مالیت ایک لاکھ پائونڈز سے زائد ہے، ریحام خان نے مجھ سے گھر خریدوا کر اپنے نام کروایا اور پھر مجھے میرے ہی گھر سے باہر نکلوادیا، اس وجہ سے مجھے کچھ دیر کے لیے پاکستان جا کر رہنا پڑا۔

انھوں نے کہا کہ ریحام خان ایک ایسی چڑیل ہے جس کو خود تو کچھ نہیں ہوتا مگر اس کے تعلق میں آنے والا تباہ و برباد ہوکر رہ جاتا ہے، ریحام خان کے بچے بھی ویسے ہی ہوں گے جیسی اس نے بچوں کو تربیت دے کر انھیں بڑا کیا ہے، ریحام خان کے تحریک انصاف کے رہنمائوں سے کروڑوں روپے کے تحائف لینے والی باتوں میں کوئی مضائقہ نہیں، وہ ضرور ایسا کرسکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں