میرپور خاص پی ایس 67 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ

حلقے میں 20 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دے کر 450 پولیس اہلکاروں کے ساتھ 250 رینجزر اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک November 12, 2015
پی ایس 67 کی نشست پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جمیل بھرگڑی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ فوٹو; فائل

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 67 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میر پور خاص سے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 67 میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 171 ہے جن کے لئے 104 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے حلقے میں 20 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دے کر 450 پولیس اہلکاروں کے ساتھ 250 رینجزر اہلکاروں کو بھی تعینات کیا ہے۔ پی ایس 67 کے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 9 امیدوار حصہ لے رہے ہیں تاہم پیپلز پارٹی نور بھرگڑی اور فنکشنل لیگ کے فقیر غلام قادر کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس 67 کی نشست پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جمیل بھرگڑی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔