کراچی میں لوگوں کو لوٹنے والا ڈبل شاہ ساتھیوں سمیت گرفتار

منافع کا لالچ دیکر محمد شہاب عرف ڈبل شاہ نے شہریوں کے27 کروڑ روپے ہڑپ کرلیے


Staff Reporter October 24, 2012
شہاب عالم عرف ڈبل شاہ۔ فوٹو: ایکسپریس

SWAT: قائد آباد پولیس نے انٹر نیٹ کے ذریعے شہریوں کومنافع کا لاچ دے کر لوٹنے والے بین الااقوامی جعلساز گروہ کے سرغنہ محمد شہاب عالم عرف ڈبل شاہ کو2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

محمدشہاب عالم عرف ڈبل شاہ نے جعلسازی کرکے شہریوں کے27کروڑ روپے ہڑپ کرلیے ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ زون2 ملک الطاف اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جعلساز گروہ کے سرغنہ محمد عالم شاہ عرف ڈبل شاہ (کراچی والا) اور اس کے دو ساتھیوں ملک اسد اور امجد عباسی کو قائد آباد کے علاقے مانسہرہ کالونی سے گرفتار کرکے لیب ٹاپ کمپیوٹر ، انٹر نیٹ ڈیوائز،3 موبائل فون ، قومی شناختی کارڈ بینک کے ویزا کارڈ برآمدکرلیے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ جعل ساز گروہ کے ہاتھوں لٹنے والے گلستان جو ہر کے رہائشی شہری بلال خالد شفیع نے قائد آباد تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملک الطاف اعوان کاکہنا تھاکہ گرفتار جعلساز گروہ کا سر غنہ محمد عالم عرف ڈبل شاہ نیگلوبل انٹرنیٹJOB.COM کے نام سے اشتہاری اور انویسٹمنٹ ویب سائٹ بنا رکھی تھی جس کے ذریعے عام شہریوں کورقم میں خاطرخواہ اضافے کالچ دیکر کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا۔

انھوں نے کہاکہ ڈبل شاہ نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیاہے کہ وہ دنیا بھر الخصوص پاکستان کے لوگوں کوسنہرے خواب دکھا کراس کی آڑ میں گزشتہ5 سال کے دوران کوئٹہ ،کراچی ، اسلام آباد اور اندورن سندھ کے شہریوں سے27 کروڑ روپے ہتھیار چکا ہے، ملک الطاف اعوان کاکہنا ہے کہ جعلساز ڈبل شاہ نے حاصل کی گئی11کروڑ روپے کی رقم اپنے دوستوں کے ذریعے بیرون ملک بینکوں میںمنتقل کردی ہے ،انھوں نے بتایا کہ جعلساز گروہ نے اپنا دفتر گلستان جوہر بلاک14میں واقع الفضا ٹاور میں بنایا ہوا تھا جبکہ ملزم نے ملک بھرمیں36 فرنچائز قائم کی ہوئی ہیں جہاں اپنے گروں کے دیگرارکان کے ہمراہ شہریوں کولالچ دیکرلوٹنے میں مصروف ہے۔

اس موقع پر جعلساز گروہ کے ہاتھوں لٹنے والے بلال خالد شیخ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اسکول چلاتے ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے میں انھوں نے30لاکھ روپے کی انویسٹمنٹ کی ہے اور جب منافع کا وقت آیا تو جعلساز محمد عالم کی جانب سے منافع کی مد میں دیا جانے والاکا پہلا چیک لاکھ 40ہزار روپے کا تھا جو بائونس ہو گیا جس کے بعد اس نے کئی مرتبہ محمد عالم سے رابطہ کیا تاہم رابطہ نہ ہونے اور رقم نہ ملنے پر محمد عالم کے خلاف قائد آباد تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا، ایس ایس پی ملک الطاف اعوان نے بتایا کہ جعل ساز گروہ میں مزید5 ملزمان سید محمد وہاب عالم، فراصت ، زوہیب احمد عرف علی ، جاوید عسکری، کاشف شامل ہیں جنکی گرفتار کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اور امید ہے جعلسازی میں مفرور دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتارکر لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں