بہاولپورجیل میں قتل کےمجرم کو پھانسی دے دی گئی

محمد ندیم عرف دین نے 1997 میں فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کیاتھا


ویب ڈیسک November 12, 2015
سانحہ پشاورکے بعد سے اب تک 350 سے زائد مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا جاچکا ہے فوٹو: فائل

نیو سینٹرل جیل میں قید قتل کے مجرم کو 18 برس بعد پھانسی دے دی گئی۔

بہاول پورکی نیو سینٹرل جیل میں قید مجرم محمد ندیم عرف دین کو 1997 میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی۔ جس پر آج عمل درآمد کر کیا گیا۔ جیل حکام نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد وڑچا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاورکے سے اب تک 350 سے زائد مجرموں کی سزائے موت پرعمل درآمد کیا جاچکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔