یونس خان کی جگہ افتخاراحمد ٹیم میں شامل

ویزے کے حصول کے بعد افتخار احمد کی کل دبئی روانگی کا امکان ہے۔


ویب ڈیسک November 12, 2015
ویزے کے حصول کے بعد افتخار احمد کی کل دبئی روانگی کا امکان ہے۔ فوٹو:فائل

پاکستانی تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کی اچانک ریٹائرمنٹ کے بعد سلیکشن کمیٹی نے ان کی جگہ افتخار احمد کو منتخب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے کے لئے ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر قومی سلیکشن کمیٹی نے یونس خان کی جگہ افتخار احمد کو منتخب کرلیا۔ افتخار احمد ان دنوں قائداعظم ٹرافی میں واپڈا کی ٹیم کی جانب سے نمائندگی کر رہے ہیں اور ویزے کے حصول کے بعد ان کی کل دبئی روانگی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ افتخار احمد کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ اب تک 29 فرسٹ کلاس میچز میں ایک ہزار 522 رنز بنا چکے ہیں جس میں 3 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ ان کی اننگز کا بہترین اسکور 150 ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔