انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو ڈراپ جب کہ رفعت اللہ مہمند کو موقع فراہم کیا گیا ہے


ویب ڈیسک November 12, 2015
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو ڈراپ جب کہ جارح مزاج کھلاڑی رفعت اللہ مہمند کو موقع دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی پی کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں شاہد آفریدی کو بدستور کپتان جب کہ سرفراز احمد کو نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، شعیب ملک، محمد رضوان، صہیب مقصود، افتخار احمد، انور علی، عماد وسیم، عمران خان جونیئر، سہیل تنویر، وہاب ریاض، عامر یامین اور محمد عرفان ٹیم میں شامل ہیں۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے رفعت اللہ مہمند کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ عماد وسیم کی ٹیم میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہو گی، اگر عماد وسیم فٹ نہ ہوئے تو پھر ان کی جگہ بلال آّصف ٹیم میں شامل ہوں گے۔

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، مختار احمد کی جگہ رفعت اللہ جب کہ عمر اکمل کی جگہ افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 26 نومبر، 27 اور 30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔