ریلوے اراضی پرقائم مون گارڈن کی زمین خالی کرانےسےمسئلہ حل نہیں ہوگاسعد رفیق

مون گارڈ کے متاثرین کا ازالہ متعلقہ حکام کو کرنا چاہیئے، وفاقی وزیرریلوے


ویب ڈیسک November 12, 2015
مون گارڈ کے متاثرین کا ازالہ متعلقہ حکام کو کرنا چاہیئے، خواجہ سعد رفیق. فوٹو: آئی این پی/فائل

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کراچی میں ریلوے کی زمین پرغیرقانونی طور پر قائم عمارت مون گارڈن کو خالی کرانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ متعلقہ حکام کو اس کا ازالہ کرنا ہوگا۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کاکہنا تھا کہ کراچی میں ریلوے کی زمین پر قائم مون گارڈن کے مکینوں کو عدالتی حکم پر بے دخل کردینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا اس لئے محکمہ ریلوے تمام معاملات کو دیکھ کر کوئی فیصلہ کرے گا تاہم متعلقہ حکام کو متاثرین کا ازالہ کرنا چاہیئے۔

دوسری جانب وزیربلدیات سندھ ناصر شاہ نے متاثرین کی قانونی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بے گھر ہونے نہیں دیں گے، متعلقہ زمین ریلوے کو اسٹیشن بنانے کے لئے دی تھی جس پر ریلوے اسٹیشن کے بجائے پلازہ تعمیر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ گلستان جوہر میں واقع ریلوے کی زمین پر قائم عمارت کو 24 گھنٹے میں خالی کرایا جائے جس کے خلاف متاثرہ افراد نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔