کراچی آپریشن آخری دہشت گرد اورآخری ٹارگٹ کلرکی گرفتاری تک جاری رہے گاترجمان رینجرز

آپریشن کے شہدااورعوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک November 12, 2015
شہریوں سے اپیل ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں ہیلپ لائن پراطلاع دیں۔،ترجمان رینجرز فوٹو:فائل

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آپریشن آخری دہشت گرد اور آخری ٹارگٹ کلر کی گرفتاری تک جاری رہے گا۔

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ رینجرز کا آپریشن سست ہوگیا ہے، آپریشن کے شہدااورعوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہرقائد میں آپریشن آخری دہشت اور آخری ٹارگٹ کلرکی گرفتاری تک بھر پور طریقے سے جاری رہے گا،رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک شخص کی سرگرمی کے بارے میں رینجرز ہیلپ لائن پراطلاع دیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے ستمبر 2013 میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے رینجرز کی نگرانی میں ٹارگٹ کلرز،بھتہ خور اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور آپریشن شروع کیا تھا ۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 10 ستمبر 2015 تک کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 48 فیصد ،قتل کی وارداتوں میں 37 فیصد ، دہشت گردی میں 76 فیصد کمی ہوئی ۔اس دوران ایک ہزار 713 قاتلوں کو گرفتارجب کہ ان کے قبضے سے 15 ہزار 612 ہتھیار برآمد کئے گئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔