فوج کے بیان کا تعلق اربوں کی کرپشن پر سندھ حکومت کی عدم کارروائی سے ہے عبدالقادر بلوچ

فوج حکومت کا ماتحت ادارہ ہے وہ اس سے کیسے جواب طلبی کرسکتا ہے، وفاقی وزیر سیفران


ویب ڈیسک November 12, 2015
فوج حکومت کا ماتحت ادارہ ہے وہ اس سے کیسے جواب طلبی کرسکتا ہے، وفاقی وزیر سیفران، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ فوج اور حکومت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں جب کہ فوج کے بیان کا تعلق بھی کراچی میں 240 ارب کی کرپشن کے الزامات پر صوبائی حکومت کی عدم کارروائی سے ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرسیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں اور فوج حکومت کا ماتحت ادارہ ہے وہ اس سے کیسے جواب طلبی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے تحفظات کا براہ راست تعلق کراچی سے ہے اور فوج کے بیان کا تعلق بھی کراچی میں 240 ارب کی کرپشن کے الزامات پر صوبائی حکومت کی عدم کارروائی سے ہے۔

عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کرپشن سے متعلق الزام پرکوئی کارروائی نہیں کی اور فوج کی آبزرویشن ہے کہ سندھ حکومت نے بڑے کرپشن کیسز پرکوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں نے مزید انکشافات کیے تو نیا تنازع کھڑا ہوجائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں