ساڑھے3سال سے شہریوں کولوٹ رہے تھےڈبل شاہ

دگنی رقم کالالچ دیکررقم لیتے تھے،ساڑھے4کروڑکی سرمایہ کاری کررکھی ہے


Staff Reporter October 24, 2012
ملک بھرمیں36فرنچائزہیں،ملزم شہاب عرف ڈبل شاہ کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: ایکسپریس

جعل ساز گروہ کے سرغنہ محمد عالم شاہ عرف ڈبل شاہ نے کہاکہ وہ گزشتہ ساڑھے 3 سالوں سے شہریوں کودگنے منافع کا لالچ دے کرلوٹ رہا ہے۔

ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے محمد عالم عرف ڈبل شا ہ کاکہناتھاکہ ان کا گروہ انٹرنیٹ پر شہریوں سے مقامی اوربین الااقومی کمپنیوں کے اشتہارات مختلف ویب سائٹ پرجاری کرتاہے اور اس کام کیلیے وہ شہریوں سے کم رقم کی سر مایہ کاری کراتاہے اورانھیں رقم کادگنا معاوضہ دیاجاتاہے۔ محمدعالم شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے شہریوں سے حاصل کی جانے والی ساڑ ھے11کروڑروپے کی رقم اپنے رشتے داروں ضیا الرحمٰن، فہیم الرحمٰن ، زوہیب اور وہاب عالم کے ذریعے بیرون ملک منتقل کردی ہے۔

ڈبل شاہ نے بتایاکہ سر مایہ کاری کیلیے انھوں نے3پیکیج رکھے ہوئے ہیں جن کے ذریعے شہریوں سے سر مایہ کاری کرواتے تھے پہلے پیکیج میں شہریوں کو12سو 50 روپے اداکرنے کے بعدانٹر نیٹ کے ذریعے3 ہزارمختلف ویب سائٹس پراشتہار لگانے کے ہوتے ہیںاور90دن کے بعدکام مکمل ہونے پر شہریوں چار ہزارروپے دیے جاتے تھے۔

محمد عالم نے بتایاکہ سلورپیکیج میں شہریوں سے ڈھائی ہزار روپے کی رقم وصول کی جاتی ہے اور90روز میں 4 ہزار ویب سائٹ پر اشتہار لگانے کا کام مکمل کرنے پر6ہزار روپے جبکہ گولڈ پیکیج کے تحت شہریوں سے4 ہزار روپے کی سر مایہ کاری کرائی جاتی تھی اور انہیں90 روز میں 6ہزار ویب سائٹس پر مختلف کمپینوںکے اشتہارجاری کرنے کے10ہزار روپے دیے جاتے ہیں، ڈبل شاہ کاکہناہے ملک بھر میں اس کی36 فرنچائزقائم ہیںاورلا تعداد شہریوںنے سر مایہ کاری کی ہوئی ہے۔ جعل سازگروہ کے سر غنہ کے دوساتھی ملک اسداور امجدعباسی نے بتایاکہ وہ محمدعالم کی فرنچائزچلاتے ہیںاور دونوں نے ملکرشہریوںکے تقریباً 4کروڑ 60 لاکھ روپے کی سر مایہ کاری کی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں