ہانگ کانگ کے ارب پتی کا بیٹی کے لیے 4 کروڑڈالر کے ہیرے کا قیمتی تحفہ

اس سےقبل وہ 2014 میں گلابی رنگ کا ہیرا اپنی بیٹی کے نام کرچکے ہیں جس مالیت 2 کروڑ 85 لاکھ ڈالرتھی


ویب ڈیسک November 12, 2015
اس سےقبل وہ 2014 میں گلابی رنگ کا ہیرا اپنی بیٹی کے نام کرچکے ہیں جس مالیت 2 کروڑ 85 لاکھ ڈالرتھی، فوٹو: فائل

کہتے ہیں حسن ہوتو نزاکت آہی جاتی ہے اسی لیے دولت ہوتو پھر مہنگے ترین چیز بھی کوئی قیمت نہیں رکھتی ایسا ہی کچھ کر کے دکھایا ہانگ کانگ کے ایک امیرترین شخص نے، جس نے اپنی بیٹی کے لیے 4 کروڑ ڈالر مالیت کا ہیرا تحفے کے طور پر خرید کر ہر کسی کو حیران بھی کردیا اور بتا دیا کہ بیٹی سے وہ کتنی محبت کرتے ہیں۔

جنیوا کے دلکش اور رومانوی آکشن ہاؤس ساؤد بائے میں خوبصورت، دلکش اور آنکھوں کوخیرہ کردینے والے چمکتے ہیروں کی بولی لگائی جارہی تھی لیکن ان میں بلیو مون یعنی نیلے رنگ کا نایاب ہیرا سب سے نمایاں اور منفرد لوگوں کی توجہ کا مرکز نظرآرہا تھا جب کہ لوگ بڑھ چڑھ کر اس کی بولی لگا رہے تھے اسی دوران ہانگ کانگ کے ایک امیر ترین شخص جوزف لاؤ نے اس ہیرے کو 4 کروڑ 84 لاکھ میں خرید کر اسے اپنی 7 سالہ بیٹی کے نام کرکے وہاں موجود ہر شخص کو حیرت زدہ کردیا اور ساتھ ہی اس ہیرے کو نیا نام جوسفین دے دیا۔ آکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس بولی نے کسی بھی رنگ کے ہیرے کا اتنے قیمت میں فروخت ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاؤ نے اتنا قیمتی ہیرا اپنی بیٹی کے لیے پہلی بارنہیں خریدا بلکہ وہ اس سے قبل بھی اپنی بیٹی کے لیے ایسے ہی قیمتی ہیرے خریدتے رہے ہیں جس میں 2014 میں خریدا گیا گلابی رنگ کا ہیرا بھی شامل ہے جو انہوں نے 2 کروڑ 85 لاکھ ڈالر میں خریدا اور اسے سویٹ جوسفین کا نام دیا جب کہ 2009 میں 7کرات کا ایک نیلا ہیرا 95 لاکھ ڈالر میں خرید کر اپنی بیٹی کے نام کردیا تھا۔

جوزف لاؤ کو 2014 میں رشوت دینے، منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزام میں مکاؤ میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تاہم وہ جب سے مکاؤ نہیں گئے جس کی وجہ سے جیل جانے سے ابھی تک محفوظ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔