ڈرون حملوں اور عسکریت پسندی کے نتائج عوام بھگت رہے ہیں عمران خان کرزئی کو جواب

دہشت گری اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان اورافغانستان کومشترکہ کوششیںجاری رکھنا ہوں گی ، سربراہ تحریک انصاف


Online October 24, 2012
طویل جنگ نے افغانیوںکوبری طرح متاثرکیاہے،تمام افغان گروپس کوملاکرسیاسی حل تلاش کرناوقت کا تقاضاہے،خط کامتن۔ فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ڈرون حملوں اورعسکریت پسندی کے نتائج معصوم شہری بھگت رہے ہیں۔

پرتشددکارروائیوںکے خاتمے کے لیے ہم سب کومشترکہ لائحہ عمل اختیارکرناہوگا،خطے سے غربت ،افلاس،محرومیوں اورجہالت کے خاتمے کیلیے پاکستان اورافغان عوام کومل جل کرکوششیں کرنی چاہئیں۔ تحریک انصاف افغانستان میں قیام امن اورمصالحتی کوششوںکی بھرپور حمایت کرتی ہے۔افغانستان کوحالت جنگ سے نکالنے کیلیے تمام افغان گروپس کوملاکرسیاسی حل تلاش کرناوقت کاتقاضاہے،افغان صدرحامدکرزئی کے خط کے جواب میں عمران خان نے ملالہ یوسف زئی واقعے پر ہمدردی کااظہارکرنے پران کاشکریہ اداکیااورکہاکہ پوراملک ملالہ یوسف زئی کے مضبوط ارادوں اصولوں اور مؤقف کی حمایت کرتاہے۔

حامدکرزئی کے نام جوابی خط میں عمران خان نے کہاکہ افغانستان میں طویل عرصے سے جاری جنگ نے تمام افغانیوںکوبری طرح متاثرکیاہے جس کاہمیں انتہائی دکھ اورافسوس ہے اس مسئلے کوحل کرنے کیلیے تمام افغان گروپس کواکٹھاکرناہوگاتاکہ مشترکہ لائحہ عمل اپناکرافغانستان کا مستقبل بہتربنایاجاسکے اوراسے جنگ سے نکال کرپرامن ملک بنایاجاسکے۔عمران خان نے اپنے خط میں اس مسئلے پرمزیدبات چیت کی خواہش کااظہار کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کواپنے اپنے ممالک کومسائل سے نکالنے اورانہیں بہتری وخوشحالی کی طرف لے جانے کی توفیق دے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں