کترینہ کیف فلموں کے بعد اشتہارا ت سے بھی محروم ہونے لگیں

شردھا کپور کے بعد سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس نے باربی ڈول کو ایک اور برانڈ کے اشتہارات سے محروم کردیا


ویب ڈیسک November 12, 2015
شردھا کپور کے بعد سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس نے باربی ڈول کو ایک اور برانڈ کے اشتہارات سے محروم کردیا، فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف کی شہرت کو نظر لگ گئی ہے اور فلموں کے بعد مختلف اشتہارات میں بھی دیگر اداکاراؤں نے ان کی جگہ لے لی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ''بوم'' سے کیا اوراپنی جاندار اداکاری کے باعث انڈسٹری میں مقام بنایا جب کہ فلم نگری میں کامیابی کے بعد ان کے لیے فلموں اور اشتہارات کا ڈھیر لگ گیا تھا تاہم اب بالی ووڈ اداکارہ کا کیرئیر تنزلی کا شکار ہے، متعدد فلموں سے نکالے جانے کے بعد اب مختلف برانڈ کے اشتہارات سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو اب انڈسٹری میں سخت مقابلے کا سامنا ہے جب کہ اداکارہ شردھا کپور نے کترینہ سے کاسمیٹیکس کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر کی جگہ لے لی تھی تاہم اب سری لنکن حسینہ جیکولین نے بھی باربی ڈول کو ایک اور برانڈ کے اشتہارات سے محروم کردیا ہے جس کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔