بیروت میں 2 خودکش حملوں میں 37 افراد ہلاک 150 سے زائد زخمی

دھماکوں میں زخمی متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے، حکام


ویب ڈیسک November 12, 2015
دھماکوں میں زخمی متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے، حکام، فوٹو: فائل

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 2 خودکش حملوں میں 37 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی بیروت میں ایک شاپنگ پلازہ کے قریب 2 زور دار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے 37 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دھماکوں کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی گئی ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے خودکش تھے اور حملہ آوروں نے قریبی آبادی کو نشانہ بنایا، واقعے کے بعد قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور عوام سے خون کے عطیات دینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق دھماکوں میں زخمی متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

https://twitter.com/RedCrossLebanon/status/664858704274034690/photo/1?ref_src=twsrc%5Etfw

واضح رہے کہ جنوبی بیروت شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے اور حزب اللہ کی جانب سے شام میں بشارالاسد کی فوج کے ساتھ مل کر داعش اور دیگر گروپوں کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے بعد سے مختلف گروہوں کی جانب سے دھمکیاں بھی دی جاتی رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔