شرمین عبید کے بعد ارم پروین اقبال کی فلم بھی آسکر کیلئے نامزد

’اسٹل ان گریڈ اسکول‘ کی دنیا بھر میں پذیرائی اعزازہے، ارم پروین بلال

’اسٹل ان گریڈ اسکول‘ کی دنیا بھر میں پذیرائی اعزازہے، ارم پروین بلال۔ فوٹو : فائل

شرمین عبید چنائے کی فلم سمیت ہدایت کارہ ارم پروین اقبال کی فلم 'اسٹل ان گریڈ اسکول' Still in Grad School بھی آسکر کے لیے نامزدکرلی گئی ہے۔

اس موقع پر ارم پروین بلال کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ بات کسی اعزاز سے کم نہیں کہ ان کی فلم کو نہ صرف پوری دنیا میں پذیرائی حاصل ہوئی بلکہ اس کو آسکر ایوارڈ کے لیے منتخب بھی کیا گیا ہے۔ پاکستانی فلم ساز ارم پروین بلال کی اگلی فلم 'اسٹل ان گریڈ اسکول' کو پریمیئر کے لیے پیش کردیا گیا۔


فلم میں مرکزی کردار ایک ایسے شخص کو بنایا گیا ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک کارٹونسٹ ہے لیکن پروفیسر کا روپ دھار چکا ہے، ارم پروین اقبال کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیاہے۔

فلم کو دنیا بھر کے 500 سے زائد کیمپس میں دیکھا یا جاچکا ہے اوراس وقت فلم کے شائقین کی تعداد 7ملین سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ اپنی آنے والی پروڈکشن سے متعلق بتاتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ وہ ایک اور فلم پر کام کررہی ہیں ، جس کی شوٹنگ کے لیے وہ شکاگو کا ارادرہ رکھتی ہیں۔
Load Next Story