بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ تین ہزارسےزائد پولنگ اسٹیشنزحساس قرار         

دوسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کا پابند ہے،چیف الیکشن کمشنر


ویب ڈیسک November 13, 2015
دوسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کا پابند ہے،چیف الیکشن کمشنر. فوٹو:فائل

سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 11 ہزار 869 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں 960 کو انتہائی حساس اور 3 ہزار 112 پولنگ اسٹینشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے لاہورمیں چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سرداررضا خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 12 ا ضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی او، آر اوز اور ڈی آراوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنرنے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی جب کہ ہوم سیکرٹری ،آئی جی پنجاب اور چیف الیکشن کمشنر کو سیکیورٹی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمیشن نے کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کا پابند ہے، الیکشن کمیشن بلاخوف خطر اپنی ذمہ داری پورے کرے گا، بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ بڑی کامیابی سے مکمل کیا اورامید ہے کہ دوسرے مرحلے میں بھی انتخابی عمل احسن طریقے سے مکمل ہوگا۔

اجلاس میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کے طریقہ کار سمیت پہلے 12 اضلاع میں ہونے والے انتخابات میں بد انتظامی اور شکایات کا بھی جائزہ لیا گیا،تاہم چیف الیکشن کمشنر نے تمام پریزائڈنگ افسروں کو وقت پرالیکشن سامان پولنگ اسٹیشن پہنچانے کی بھی ہدایت کی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 11 ہزار 869 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے جن میں 3 ہزار 112 کو حساس جب کہ 960 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قراردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |