انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے دی

انگلینڈ کے الیکس ہیل کو شاندار سنچری بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


ویب ڈیسک November 13, 2015
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 اور ڈیوڈ ویلے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 95 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔


ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان جو جیت کے لیے 284 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم 46ویں اوور میں 188 رنز پر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر مکمل طور پر ناکام رہا، آدھی ٹیم 50 رنز پر پویلین لوٹ گئی،بابراعظم 4، محمد حفیظ صفر، افتخار احمد 5، شعیب ملک 13 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تاہم کپتان وکٹ پر ڈٹے رہے اور 45 گیندوں پر صرف 22 رنز بنا کر چلتے بنے جب کہ محمد رضوان بھی 17 رنز ہی بناسکےدیگر کھلاڑیوں میں انور علی 23، وہاب ریاض نے 5 رنز بنائے، سرفراز احمد وکٹ کی دوسری جانب ڈٹے رہے لیکن وہ بھی 64 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ یاسرشاہ 16 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے، انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 اور ڈیوڈ ویلے نے 3 وکٹیں حاصل کی۔

اس سے قبل انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے، الیکس ہیل اور جیسن روئے نےمحتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 102 رنز کی شراکت قائم کی، روئے 17ویں اوور میں 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم الیکس ہیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے جوئے روٹ کے ساتھ ملکر 114 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم الیکس ہیل 109 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے جب کہ تیسری وکٹ کے لیے روٹ نے کپتان مورگن کے ساتھ ملکر 40 رنز کی شراکت قائم کی، رووٹ 63 رنز پر وہاب ریاض کا شکار ہوئے جب کہ بٹلر 11 اور مورگن 29 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

ایک موقع پر انگلینڈ بہت مضبوط پوزیشن میں تھا تاہم وہاب ریاض اور محمد عرفان نے آخری اوورز میں انگلینڈ کے بیٹسمینوں کو کھل کر بیٹنگ کرنے نہیں دیا جس کی بدولت انگلش ٹیم 300 کا ہندسہ عبور نہیں کرسکی۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، محمد عرفان اور افتخار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں