ایم او یو کے تحت بھارت دبئی یا پاکستان میں سیریز کھیلنے کا پابند ہے نجم سیٹھی 

بھارت میں سیریز کی پیشکش ہو تو وہاں جانے سے انکار کردیں گے، سربراہ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی

بھارت میں سیریز کی پیشکش ہو تو وہاں جانے سے انکار کردیں گے، سربراہ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی، فوٹو: فائل

پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کےسربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے ملک میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کی تو اسے رد کردیا جائے گا جب کہ عمر اکمل کے معاملے پر بورڈ تحقیقات کررہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت میں سیریز کی پیشکش ہو تو وہاں جانے سے انکار کردیں گے جب کہ اگر گورننگ بورڈ نے بھارتی پیشکش قبول کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ پیش نہ کی تو قومی ٹیم بھارت نہ بھیجی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2 بار بھارتی بورڈ کی باتوں میں آ کر پاکستانی ٹیم بھارت گئی لیکن پی سی بی کو ایک دھیلا نہ ملا اس لیے اب وہاں بلایاجائے تو انکار کر دینا چاہیے جب کہ ایم او یو کے مطابق بھارت دبئی یا پاکستان میں کھیلنے کا پابند ہے۔


عمر اکمل کے معاملے پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہا جارہا ہے کہ کچھ نہیں ہوا تاہم اس معاملے پر بورڈ اپنے طور پر تحقیقات کررہا ہے اگر رپورٹ میں وہ بے گناہ نکلے تو اگلی سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

https://www.dailymotion.com/video/x3dovi3_najam-sethi_news
Load Next Story